Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاوید میانداد کی سندھ اسمبلی میں انٹری، ’92 کے ورلڈ کپ میں کردار رہا، لیکن گلے کوئی اور پڑ گیا‘

پولیس آپریشن کے دوران 40 سے زائد ڈاکو مارے جاچکے ہیں، اجلاس میں مراد علی شاہ کا خطاب
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 05:38pm
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ فوٹو:فائل
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کر رہے ہیں۔ فوٹو:فائل

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرصدارت سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایوان سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہے، صوبے میں امن امان کی صورتحال تسلی بخش ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کچے میں آپریشن کے دوران پولیس جوان شہید ہوئے، پولیس آپریشن کے دوران 40 سے زائد ڈاکو مارے جاچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت صوبے بھرمیں حالات بہتر رکھنے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیر صحت عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت سندھ میں بایومیٹرک کرنے جا رہے ہیں، سندھ میں ہیپاٹائٹس کے 2لاکھ 56 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد 73ہزار513 ہے۔

اس سے قبل،اجلاس کے دوران مایہ ناز کرکٹر جاوید میانداد سندھ اسمبلی میں پہنچ گئے۔

اسپیکر آغا سراج درانی اور دیگر اراکین اسمبلی نے ان کو خوش آمدید کیا۔

اس موقع پر ممبر اسمبلی مکیش کمار چاولا نے کہا کہ جاوید میانداد کا 1992 کے ورلڈ کپ میں بڑاکردار رہا، لیکن ہمارے گلے کوئی اور پڑ گیا۔

agha siraj durrani

Sindh Health Department

Sindh Assembly

azra pechuho