Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ: ’پی ٹی آئی کے تمام 26 اراکین اسمبلی نے استعفے دے دیئے‘

خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 04:51pm
Khurram Sher Zaman receives the resignations of all members | Aaj News

سندھ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام چھبیس اراکین نے استعفے انہیں دے دیئے ہیں اور جب بھی عمران خان کہیں گے وہ یہ استعفے سندھ اسمبلی میں جمع کرادیں گے۔

خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ ووٹ عمران خان کا تھا اور رہے گا۔

26 نومبر کو راولپنڈی جلسے میں عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب اس نظام کا حصہ نہیں رہ سکتے، اس لئے تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران خان کے اس علنا پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے حکم ملتے ہی اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دیا۔

عمران خان کے اعلان پر پہلا استعفیٰ آگیا

پی ٹی آئی کے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عزیز اللہ خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ محمود خان کو پیش کردیا۔

تو دوسری جانب خیبرپختونخواہ میں پی ٹی آئی کے اپنے ہی ممبر صوبائی اسمبلی انجنیئر فہیم نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا۔

imran khan

Sindh Assembly

Assembly Dissolve