Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن کی ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری بیان کی تردید

جواب کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا، الیکشن کمیشن
شائع 28 نومبر 2022 03:43pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری بیان کی تردید کردی گئی۔

الیکشن کمیشن کےترجمان نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس جواب کو سیاق وسباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔

کچھ دیر قبل الیکشن کمیشن کے مؤقف کے حوالے سے میڈیا پر خبر چلی تھی کہ جتنے بھی اراکین مستعفی ہوں گے، ان کی نشستوں پر 60 روز میں ضمنی انتخابات کرا دیں گے۔

گذشتہ خبر میں یہ بھی کہا گیا کہ ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے ایک ہی سال میں ضمنی اور عام انتخابات کرانا مشکل ہے مگر ہم قانون کے پابند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی تحلیل ہونے پر قومی نہیں متعلقہ صوبائی اسمبلی کا الیکشن دوبارہ ہوگا۔

ترجمان کے حوالے سے یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی صوبائی حلقے میں انتخابات پرتقریباً پانچ سے سات کروڑ خرچ ہوگا، پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے دوبارہ انتخاب پر کم ازکم ساڑھے 22 ارب کا خرچ آئے گا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ قانون کے مطابق اگر مشکل بھی ہے تو انتخابات کرائیں گے، اسمبلیوں کے تحلیل ہونے پر الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں 411 حلقوں میں ضمنی انتخاب کرانا ہوگا۔

ECP

Election commission of Pakistan

by-election