Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سکھر حیدرآباد موٹروے اسکینڈل: اینٹی کرپشن کا سعیدآباد دفتر پر چھاپہ، 42 کروڑ برآمد

حیدرآباد میں منصور عباسی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
شائع 28 نومبر 2022 03:11pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر سعید آباد کے دفترپر چھاپہ مارکرموٹر وے (ایم 6) مٹیاری سیکشن کے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے ہیں۔

اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر چھاپہ گرفتار ڈی سی عدنان رشید کی نشاندہی پر مارا گیا، جبکہ حیدرآباد میں منصور عباسی کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

اس سے قبل، اینٹی کرپشن حیدرآباد کے حکام نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر مٹیاری کو حیدرآباد سکھر موٹروے منصوبے کے فنڈز میں خُردبرد کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کی ٹیم نے مٹیاری کے ڈی سی عدنان رشید کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا اور ضلع کے ڈی سی ہاؤس میں سرچ آپریشن کیا۔

اینٹی کرپشن اہلکاروں نے تلاشی کے دوران اہم کاغذات اپنی تحویل میں لے لیے۔

عدنان رشید کو سکھر حیدرآباد موٹروے (M-6) منصوبے کے فنڈز میں بدعنوانی کے الزامات پر چند گھنٹے قبل ہی عہدے سے ہٹایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ مٹیاری موٹروے میں 2 ارب 37 کروڑ کرپشن کی نشاندہی کی گئی ہے۔

Sukkur Hyderabad Motorway

M6 Motorway

Matiari