Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن رانا ثنااللہ کا ترجمان بن چکا، فواد چوہدری

اپنی تیاری کریں بیانات جاری کرنا آپ کا کام نہیں، پی ٹی آئی رہنما
شائع 28 نومبر 2022 02:01pm
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)
فواد چوہدری (فوٹو:فائل)

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن رانا ثنااللہ کا ترجمان بن چکا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے پر 90 دن میں انتخابات کرانا اس کی ذمہ داری ہے، اپنی تیاری کریں بیانات جاری کرنا آپ کا کام نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نااہل الیکشن کمشنر اور افسران سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں۔

pti

Election commission of Pakistan

Fawad Chaudhary