Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوہدری صاحب اینج تے نہ کرو: عمران کا ساتھ دینے والے بیان پر خواجہ آصف کا طنز

لیگی رہنما نے پرویز الہیٰ کو تحریک عدم اعتماد کا وقت یاد دلادیا
شائع 28 نومبر 2022 10:11am

عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر سرِتسلیم خم کرنے والے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کو سینیئرلیگی رہنما خواجہ آصف نے کچھ یاد دلانے کی کوشش کی ہے۔

قبل از وقت انتخابات کے خواہشمند پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہفتہ 26 نومبر کوراولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

اس اعلان کے ردعمل میں پی ٹی آئی کے اتحادی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی اپنے ویڈیو پیغام میں کہہ چکے ہیں کہ یہ عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور ہمارے پاس امانت ہے۔عمران خان جب بھی کہیں گے ، اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ دیرنہیں کروں گا۔

اس بیان کے ردعمل میں خواجہ آصف نے پرویز الہیٰ کو اپریل 2022 میں اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے مختلف جماعتوں کا سیاسی گٹھ جوڑ یاد کرودیا۔

طنزیہ ٹویٹ میں خواجہ آصف نے لکھا، ”اچھے وضع دار لوگ ہیں چوہدری صاحب، کہتے ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کا ساتھ نہیں چھوڑتے۔“

پنجابی زبان کی چاشنی کے ساتھ مُدعا بیان کرنے والے وزیردفاع نے مزید لکھا کہ ، ”چوہدری صاحب اینج تے نہ کرو. ساڈے نال تے پوری رات وی نہیں کڈھ سکے (چوہدری صاحب ایسے تو نہ کریں، ہمارے ساتھ تو پوری رات بھی نہ نکال سکے، )سویرے سویرے عمران خان کے پاس پہنچ گئے تھے۔“

خواجہ آصف نے ٹویٹ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ پرویز الہیٰ نے ان کے ساتھ نشست میں عمران خان کو پنجابی زبان میں بُرابھلا بھی کہاتھا۔

imran khan

Khawaja Asif

Chaudhry Pervaiz Elahi

no confidence motion

Assembly Dissolve