Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تمام تنقید کے باوجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے، آرمی چیف

فوج کوغیر سیاسی رکھنے کا فیصلہ ایک طبقے نے منفی نگاہ سے دیکھا
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 11:02am

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نے فوج کو غیرسیاسی رکھنے کا فیصلہ کیا مگر ایک طبقے نے اس فیصلے کو منفی نگاہ سے دیکھا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریٹائرمنٹ سے قبل گلف نیوز کو انٹرویومیں کہاکہ ، ”یہ تاثرکہ فوج سیاست کررہی ہے اسکی سپورٹ کم کردیتا ہے،تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔“

جنرل قمرجاوید باجوہ نےکہا کہ فیصلہ سازی میں آرمی کا ہمیشہ ایک اہم کردار رہا ہے لیکن ہم نے فوج کے کردار کو آئینی مینڈیٹ تک محدود کردیا ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے فوج کو غیر سیاسی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے مگر ایک طبقے کی جانب سے اس فیصلے کو منفی نگاہ نظرسے دیکھا گیا اور ہمارے اس فیصلے پر اس طبقے نے تنقید کی۔ تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج کو غیرسیاسی رکھنےکے فیصلے سے جمہوری کلچر مضبوط ہوگا اور تمام اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ سب سے بڑھ کر یہ فیصلہ فوج کے وقارمیں اضافہ کرے گا، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یہ تاثرکہ فوج سیاست کررہی ہے اس کی سپورٹ کم کردیتا ہے لیکن تمام تنقید کے باجود فوج غیرسیاسی رہنے کے عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کیلئے ملٹری ڈپلومیسی تکمیلی حیثیت رکھتی ہے مستقبل میں عرب بھائیوں سے وسیع البنیاد تعلقات دیکھ رہا ہوں ہمیں چین اور مغرب کے ساتھ متوازن تعلقات رکھنے ہیں۔

جنرل باجوہ نے کہا کہ عالمی قوتوں کے اختلافات میں پاکستان ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے ہمیں چین اور مغرب کے ساتھ متوازن تعلقات رکھنے ہیں اور پاکستان احسن انداز سے اس متنازع اسٹریٹیجک ماحول کا سامنا کررہا ہے۔

Army Chief

General Qamar Javed Bajwa