Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کے استعفوں کا معاملہ:عمران خان نے اہم اجلاس بُلا لیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پراہم پارٹی اجلاس طلب کرلیا
اپ ڈیٹ 28 نومبر 2022 01:59pm
پی ٹی آئی فیس بُک/فائل
پی ٹی آئی فیس بُک/فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پراہم پارٹی اجلاس طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق استعفوں کے اعلان پرعملدرآمد کے لئےعمران خان نے پارٹی کی سینئر لیڈرشپ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں چھوڑنےسے متعلق حکمت عملی زیرغورآئے گی۔

قبل ازوقت انتخابات کے خواہشمند پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے ہفتہ 26 نومبر کوراولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں اعلان کیا تھا کہ وہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ اسمبلیاں تحلیل کردیں گے۔

اس اعلان کے ردعمل میں وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی کہہ چکے ہیں کہ عمران خان جب بھی کہیں گے، اسمبلی توڑنے میں آدھا منٹ دیرنہیں کروں گا۔

ٹوئٹر پرجاری ویڈیو پیغام میں پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ”یہ عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور یہ امانت ہے ہمارے پاس، جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلیاں توڑنے کیلئے، میں آدھا منٹ بھی دیر نہیں کروں گا۔“

دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے سے متعلق معاملات پرغورکیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ن لیگ پی ٹی آئی کو اسمبلی تحلیل کرنے سے روکنے کے لیے پی ٹی آئی اور ق لیگ کا اتحاد ختم کرنے سے متعلق آپشنز پرغور کرے گی۔

pti

imran khan

PTI Resignation