Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

فیفاورلڈ کپ: بیلجیئم کو شکست برسلز میں ہنگامہ آرائی

حامیوں نے سڑک پرآگ جلائی، پولیس پر پیٹرول بم پھینکے
شائع 28 نومبر 2022 08:56am
پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ تصویر: روئٹرز
پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال بھی کیا۔ تصویر: روئٹرز

فیفا ورلڈ کپ میں مراکش کے ہاتھوں بیلجیئم کو شکست کے بعد برسلز میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی۔

بیلجیئم کے حامی سڑکوں پر نکل آئے اورکئی گاڑیوں کو آگ لگادی ساتھ ہی پولیس پر پیٹرول بم پھینکے۔

پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

ہنگامہ آرائی کے باعث وسطی برسلز کے علاقے میں میٹرو اسٹیشن، بس اور ٹرام لائنیں بند کر دی گئیں۔

Brussels

Belgium

Morocco

FIFA World Cup 2022