Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ کا تیسرا بڑا اپ سیٹ، مراکش کی بیلجئیم کو دو صفر سے شکست

ارجنٹائن اور جرمنی کے بعد بیلجئیم کو بھی منہ کی کھانی پڑی
شائع 27 نومبر 2022 09:29pm
تصویر: ٹوئٹر/ورلڈ کپ اپڈیٹس
تصویر: ٹوئٹر/ورلڈ کپ اپڈیٹس

قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں ایک اور اپ سیٹ ہوگیا، اس بار بیلجیئم کو بڑا جھٹکا لگا، گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے دو صفر سے پچھاڑ دیا۔

یہ فیفا ورلڈ کپ کا تیسرا بڑا اپ سیٹ ہے، اس سے پہلے ارجنٹائن اور جرمنی منہ کی کھا چکے ہیں۔

دوحا میں مراکش نے عالمی نمبر دو ٹیم کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، پہلے ہاف میں کوئی بھی ٹیم گول نہ کرسکی۔

تہترویں منٹ میں صبیری نے مراکش کو برتری دلائی، انجری ٹائم میں ابوخلال نے بھی گول داغ دیا اور مراکش نے دوصفر سے میدان مار لیا۔

اس تاریخی فتح پر مراکش کے کھلاڑیوں ںے بھرپور جشن منایا۔

FIFA World Cup 2022

Belgium vs Morocco