Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ

آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کے نوتعمیر شدہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی
شائع 27 نومبر 2022 07:21pm
تصویر بزریعہ اے ایف پی
تصویر بزریعہ اے ایف پی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی فاؤنڈیشن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحت کے کئی منصوبوں کا افتتاح کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کو فوجی فاؤنڈیشن کے نوتعمیر شدہ منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مصنوعی اعضاء کا جدید مرکز قائم کیا گیا ہے،396 نرسز کیلئے فوجی فاؤنڈیشن نرسنگ کالج بنایا گیا ہے۔

آرمی چیف کو گئی بریفنگ کے مطابق نیو ایسٹ رچ اسپتال میں 40 کلینک اور 146 بستر ہوں گے۔

Army Chief General Qamar Javed Bajwa

Farewell visits