Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آدھا منٹ دیر نہیں کروں گا اسمبلیاں توڑ دوں گا، چوہدری پرویز الہٰی

' یہ عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور یہ ہمارے پاس امانت ہے'
شائع 27 نومبر 2022 06:54pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/چوہدری پرویز الہٰی
اسکرین گریب: ٹوئٹر/چوہدری پرویز الہٰی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان جب بھی کہیں گی آدھا منٹ دیر نہیں کروں گا اسمبلیاں توڑ دوں گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹوئٹر پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ ن لیگ والے اور ان کے رانا ثناء اللہ جیسے مفرور قسم کے لوگ جنہیں ماڈل ٹاؤن میں سزا ہوگی یہ کیسی باتیں کر رہے ہیں۔

چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یہ عمران خان کی اپنی حکومت ہے اور یہ امانت ہے ہمارے پاس، جب بھی عمران خان کہیں گے اسمبلیاں توڑنے کیلئے، میں آدھا منٹ بھی دیر نہیں کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جو 27 کلومیٹر کی حکومت لئے پھرتا ہے، یہ 27 گھنٹے بھی نہیں چل سکیں گے۔ عمران خان نے فیصلہ کن راؤنڈ کھیل دیا ہے، پی ڈی ایم کا اتحاد اب انتشار کی شکل اختیار کرتا جائے گا۔

imran khan

Chaudhry Pervaiz Elahi

Dismantling Assemblies