Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عطا تارڑ نے شایان کی فیملی کو نئے لقب سے نواز دیا

'میرا پسندیدہ لمحہ وہ تھا جب وہ ایک نامعلوم کار کے پیچھے "رانا ثناء اللہ" چیختے ہوئے دوڑے'
شائع 27 نومبر 2022 06:35pm
اسکرین گریب: ٹوئٹر/شایان علی
اسکرین گریب: ٹوئٹر/شایان علی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے لندن میں شریف فیملی کو ٹف ٹائم دینے والے شایان علی کے اہلِ خانہ کو ”ایڈمز فیملی“ کے لقب سے نواز دیا ہے۔

”دی ایڈمز فیملی“ 1991 کی ایک امریکی بلیک کامیڈی فلم ہے، جو کارٹونسٹ چارلس ایڈمز کے تخلیق کردہ کارٹون کرداروں اور ڈیوڈ لیوی کے تیار کردہ 1964 کی ٹی وی سیریز پر مبنی ہے۔

یہ فلم ایک عجیب و غریب، بدتمیز، اشرافیہ خاندان پر مرکوز ہے۔

شایان علی نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شئیر کی جس میں وہ کہتے ہیں کہ ”میں اور میری ٹیم پیچھے آرہے ہیں چوروں، تمہیں نہیں چھوڑیں گے چوروں“۔ اس موقع پر ان کی فیملی بھی ان کے ساتھ تھی، جنہوں نے نادیدہ مطلوبہ افراد کو لات مارنے کی کوشش بھی کی۔

عطاء اللہ تارڑ نے اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، “ ایڈمز فیملی کا میرا پسندیدہ لمحہ وہ تھا جب وہ ایک نامعلوم کار کے پیچھے ’رانا ثناء اللہ‘ چیختے ہوئے دوڑے، جبکہ رانا صاحب پاکستان میں موجود تھے۔“

ن لیگی رہنما کی یہ ٹوئٹ کافی لوگوں مضحکہ خیز لگی، جبکہ کچھ نے ”ایڈمز فیملی“ کے لقب کو بھی سراہا۔

Viral Video

Attaullah Tarar

SHAYAN ALI