Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین چاند پر ایٹمی بجلی گھر لگائے گا

ممکن ہے چین چاند پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہو، ناسا
شائع 27 نومبر 2022 06:02pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

چین چاند پر بنائے جانے والے اپنے بیس کو بجلی فراہم کرنے کے لیے ایک نیا جوہری نظام تیار کر رہا ہے۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ (SCMP) کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین گزشتہ دہائی میں اپنے خلائی پروگرام کی رفتار کو کافی تیز کرچکا ہے، جس میں چاند کو کھنگالنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چین نے 2013 میں چاند پر اپنی پہلی لینڈنگ بغیر کسی انسان کے کی تھی اور توقع ہے کہ اس دہائی کے آخر تک چاند پر ایسے طاقتور راکٹ لانچ کیے جائیں گے جو خلا بازوں کو چاند پر پہنچا سکیں۔

امریکی خلائی ایجنسی ”ناسا“ کا کہنا ہے ہو سکتا ہے چین اپنے عسکری خلائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر چاند پر قبضہ کرنے پر غور کر رہا ہے، تاہم اس الزام کو بیجنگ نے مسترد کر دیا ہے۔

 تصویر بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ
تصویر بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

چاند کے جنوبی قطب پر چین کے اسٹیشن کو طاقت دینے کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کے فیصلے کے بارے میں قمری منصوبے کے سربراہ وو ویران کا کہنا ہے کہ ”ہم اب ایک نیا نظام تیار کر رہے ہیں جو جوہری توانائی کے زریعے لیونر اسٹیشن کی طویل عرصے اور انتہائی طاقتور توانائی کی ضرورت کو پورا کرسکے گا۔“

وو ویران نے خلائی ایجنسی کے منصوبوں کے بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائیں، چینی آؤٹ لیٹ نے کہا کہ یہ ایک میگا واٹ بجلی پیدا کر سکتا ہے، جو ایک سال تک سینکڑوں گھروں کو بجلی فراہم کرنے کے لیے کافی ہے۔

جوہری توانائی سے پیدا ہونے والی پاور کا استعمال آکسیجن پیدا کرنے، آلات چلانے اور پانی نکالنے جیسی دیگر چیزوں میں کیا جائے گا۔

ایس سی ایم پی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چین کا مون سٹیشن 2028 تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

توقع ہے کہ چین آنے والے برسوں میں مزید غیر انسانی قمری مشن شروع کرے گا، جس کا ایک مقصد پانی کا مطالعہ ہے۔

چاند پر پانی کی موجودگی نظام شمسی کے ارتقاء پر مزید روشنی ڈال سکتی ہے۔ یہ کسی بھی طویل مدتی انسانی رہائش کے لیے ضروری پانی کے وسائل کی طرف بھی اشارہ کر سکتا ہے۔

china

Moon Mission

Nuclear Power Plant

Moon Base

Water on Moon