Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں رنگا رنگ ادب فیسٹیول جاری، کتابوں پر خصوصی رعایت

کچرے سے تیار کردہ آرٹسٹ فوزیہ کے فن پارے شرکا کی توجہ کا مرکز
شائع 27 نومبر 2022 05:31pm
تصویر: ٹوئٹر/نارائن کولہی
تصویر: ٹوئٹر/نارائن کولہی

کراچی کے فیریئر ہال میں ادب فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں کتابوں پر خصوصی رعایت دی گئی، جبکہ صادقین آرٹ گیلری میں کچرے سے تیارکردہ فن پارے توجہ کا مرکز بن گئے

کراچی میں چوتھا ادب فیسٹیول سجا تو شہریوں کی بڑی تعداد فریئر ہال پہنچ گئی، کسی نے کتابوں کے اسٹالز میں دلچسپی لی تو کوئی آرٹ کا دلدادہ نکلا۔

کچرے سے تیار کردہ آرٹسٹ فوزیہ کے فن پارے شرکا کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

اس موقع پر نامور شاعر افتخار عارف نے کہا کہ ادب میں نوجوانوں کی دلچسپی دیکھ کر خوشی ہوئی۔

دو روزہ ادب فیسٹیول کے دوران ادبی مزاکرے، نئی کتابوں کی رونمائی، رقص اور موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا۔

karachi

Frere Hall

Adab Festival