Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے کمسن کی لاش قبرستان سے برآمد

ڈھائی سالہ ذیشان علی گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک غائب ہوگیا۔
شائع 27 نومبر 2022 05:26pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں اغوا کے بعد قتل کئے جانے والے کمسن کی لاش قبرستان سے برآمد کر لی گئی۔ پولیس نے شواہد اکھٹے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

لاہور چوہنگ کے علاقے گروال گاؤں میں ڈھائی سالہ بچے کو اغوا کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچے کی شناخت ذیشان علی کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈھائی سالہ ذیشان علی گزشتہ روز گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک غائب ہوگیا۔

گروال گاؤں قبرستان سے لاش ملنے کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع سے شواہد اکھٹے کرکے لاش کو مردہ خانے منتقل کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

lahore

child murder