واٹس ایپ کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری
معروف سوشل میڈیا ایپ واٹس ایپ کے 50 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا گیا ہے۔ ہیکز نے یہ ڈیٹا فروخت کے لیے آن لائن پیش کردیا ہے اور اب ان صارفین کی معلومات کوئی بھی خرید کر فائدہ اٹھا سکتا ہے۔
ڈیٹا کی چوری کی انکشاف انٹرنیٹ پر نظر رکھنے والے تحقیقاتی ادارے ”سائبرنیوز“ نے کیا ہے۔ واٹس ایپ کی پیرنٹ کمپنی میٹا جو فیس بک کو بھی چلاتی ہے نے ابھی تک تصدیق نہیں کی۔
سائبر نیوز کے مطابق ہیکرز نے 84 ممالک کا ڈیٹا چوری کیا ہے جس میں روس، اٹلی، مصر، برازیل اور اسپین شامل ہیں۔
ایک اور آن لائن سیکورٹی ویب سائیٹ ٹیک ریڈار نے بھی ڈیٹا کی چوری کی تصدیق کی ہے۔
سائبر نیوز کی جانب سے ممالک کی ایک فہرست جاری کی گئی ہے جس میں ڈیٹا چوری کی کچھ تفصیل ہے۔ سب سے زیادہ ڈیٹا مصر سے چوری ہوا جہاں 4 کروڑ 40 لاکھ صارفین نشانہ بنے۔
بھارت، افغانستان اور ایران کے واٹس ایپ صارفین کا بھی ڈیٹا چوری کیا گیا ہے۔ تاہم پاکستان کا نام اس فہرست میں شامل نہیں۔
جو ڈیٹا چوری ہوا وہ 2022 تک اپ ڈیٹڈ ہے اور اس میں صارفین سے متعلق اہم معلومات موجود ہیں۔
ہیکرنے ہر ملک کے ڈیٹا کے لیے 2ہزار ڈالر سے لے کر 7 ہزار ڈالر تک مانگے ہیں۔
Comments are closed on this story.