Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

کراچی: گیس کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہری سڑکوں پر نکل آئے

علاقہ مکینوں نے گیس کی فراہمی بحال اور پریشر میں کمی حل کرنے کا مطالبہ کردیا
شائع 27 نومبر 2022 03:21pm
علاقے میں گذشتہ 1 ماہ سے گیس کی فراہمی مکمل طور پربند ہے، علاقہ مکین ۔ تصویر نمائندہ آج نیوز
علاقے میں گذشتہ 1 ماہ سے گیس کی فراہمی مکمل طور پربند ہے، علاقہ مکین ۔ تصویر نمائندہ آج نیوز

کراچی کےعلاقے بلدیہ قائم خانی کالونی کے مکین گذشتہ ایک ماہ سے گیس کی فراہم نہ ہونے کے باعث سڑکوں پر نکل آئے۔

علاقہ مکینوں نے گیس کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 20 نمبرروڈ کو ٹائرجلا کرروڈ بند کردیا۔

علاقے میں گذشتہ 1 ماہ سے گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے اور پہلے ہی گیس کے پریشر میں کمی معمول تھا لیکن اب گیس مکمل طور پر بند ہوچکی ہے۔

علاقہ مکینوں کی جانب سے گیس کی بندش کے حوالے سے گیس کمپنی کے چیف انجینئرسراج میمن کو بار بار آگاہ کیا کوئی شنوائی نہیں ہوئی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو بھی بار بار شکایات کرچکے ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں گیس کی فراہمی بحال کی جائے اور گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کو بھی حل کیا جائے۔

پاکستان

karachi

gas load shedding