Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات، ن لیگ کو برتری

6 لاکھ سے زائد ووٹرزحق رائے دہی استعمال کریں گے
اپ ڈیٹ 27 نومبر 2022 11:11pm
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی
علامتی تصویر بزریعہ اے ایف پی

میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کے چھتیس وارڈز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج سامنے آچکے ہیں جن کے مطابق مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ 12 نشستیں حاصل کی ہیں، تحریک انصاف نو نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی آٹھ نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ آزاد امیدواروں نے بھی سات نشستیں جیت لیں۔

میونسپل کمیٹی نصیرآباد میں پیپلز پارٹی نے میدان مارلیا، نصیر آباد کی پانچ میں سے تین نشستیں پی پی نے جیت لیں، جبکہ دو نشستوں پر تحریک انصاف کامیاب رہی۔

ادھر وادی نیلم کی تمام پندرہ یونین کونسل میں سے سات نشستوں پر تحریک انصاف نے میدان مارلیا، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی تین، تین نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی جبکہ آزاد امیدوار دو نشستیں حاصل کرسکے۔

31 سال بعد بلدیاتی دنگل

آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کا دنگل سج گیا ہے پہلے مرحلے میں مظفرآباد ڈویژن کے 3 اضلاع میں پولنگ ہوئی۔

مظفرآباد، وادی نیلم اور جہلم ویلی میں 6 لاکھ 95 ہزار سے زائد ووٹرز کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع ملا، انتخابات میں 31 خواتین سمیت 2 ہزار 725 امیدوار میدان میں ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن میں پولنگ کے لئے ایک ہزار 314 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 257 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔

ضلع نیلم میں 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جس میں 69475 مرد ووٹر اور 59823 خواتین ووٹر شامل ہیں۔

ضلع میں 15 یونین کونسل اور6 میونسپل کمٹیوں کے 118 وارڈز کے لیے ووٹنگ ہوئی جبکہ نیلم میں 255 پولنگ سٹیشن اور 381 پولنگ بوتھ بنائے گئے۔

جہلم ویلی میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 1 لاکھ 54 ہزار 501 ہے جن میں 83ہزار 383 مرد اور 71ہزار 118 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

جہلم ویلی میں 276 پولنگ اسٹیشن اور391 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے جن میں سے 66 پولنگ اسٹیشن مردانہ، 67 زنانہ اور 143 مشترکہ پولنگ اسٹیشن شامل ہیں۔

انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

azad kashmir

local bodies election

پاکستان