Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان ہوگیا

امتحانات میں 14 ہزار193 امیدوار کامیاب ہوئے
شائع 26 نومبر 2022 03:00pm
تصویر/ ان اسپلیش
تصویر/ ان اسپلیش

کراچی کے اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

امتحانات میں 24 ہزارسے زائد امید وارشریک ہوئے جن میں سے 14 ہزار193 امیدوار کامیاب ہوئے۔

انٹرپری میڈیکل کے امتحانات میں آدم جی سائنس کالج کے افنان عابد نے 1040 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن اپنے نام کی ہے۔

بحریہ کالج کی عائشہ جمیل، میٹرو پولیس کالج کی مہوش سرور نے مشترکہ طور پر1035 نمبرز لیکر دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

آدم جی کالج کے ہمایوں احمد اور بحریہ کالج کی حریم اعجاز نے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی ہے۔

انٹرپری میڈیکل کے امتحانات میں 24608 طلبہ نے رجسٹریشن کروائی تھی جس میں سے 24115 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔

امتحانات میں 14193 امیدوار کامیاب جبکہ نتائج کا تناسب 58 اعشاریہ 77 فیصد رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 2684 امیدوار اے ون جبکہ 3037 اے گریڈ سے کامیاب ہوئے۔

اس کےعلاوہ 3296 امیدوار بی گریڈ جبکہ 3364 سی گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ ڈی گریڈ میں 1744 اور ای گریڈ میں 68 امیدوارکامیابی سے ہمکنار ہوئے۔

karachi

Intermediate Education

Pre Medical