Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاق کا سندھ کو 400 بسیں دینے سے انکار

وفاق نے منصوبے کو اہم قرار دیا لیکن فنڈز دینے سے معذرت کرلی۔
شائع 26 نومبر 2022 01:58pm
فوٹو (فائل)
فوٹو (فائل)

وفاق نے سندھ کو چار سو بسیں دینے سے انکار کردیا۔

ذرائع حکومت سندھ کے مطابق 400 بسوں کی خریداری کے متعدد بار وفاق کو خطوط لکھے گئے، وفاق نے منصوبے کو اہم قرار دیا لیکن فنڈز کی فراہمی سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاق نے خط لکھ کر سندھ حکومت کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے چار سو بسیں دینے سے انکار کردیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نے دورہ کراچی پر صوبائی حکومت کا مطالبہ منظور کیا تھا، منصوبے کی زیادہ تر بسیں کراچی شہر میں چلنا تھیں۔

Federal govt

پاکستان

sindh govt