Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دھند کے باعث موٹروے کی بندش پی ٹی آئی قافلوں کیلئے مشکلات کا باعث بن گئی

یاسمین راشد نے موٹروے ایم 2 نہ کھلنے پرمتبادل بتا دیا
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2022 09:17am

پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے لیے اسلام آباد جانے والے قافلوں کی روانگی موٹروے کی بندش کے باعث مشکلات کا شکارہوگئی، موٹر وے کو رات سے دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے۔ یاسمین راشد نے موٹروے نہ کھلنے پرمتبادل بتادیا۔

دھند کے باعث راوی روڈ موٹروے سے روانگی کا پلان تبدیل کردیا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں راوی روڈ سے روانہ ہونے والا قافلہ اب سگیاں پل جی ٹی روڈ کے راستے راولپنڈی جائے گا۔

حماد اظہر گوجرانوالا چنددا قلعہ سے روانہ ہوں گے جبکہ مسرت چیمہ کی قیادت میں قافلہ صدر گول چکر سے روانہ ہوگا۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو لاہور سے شیخوپورہ تک شدید دھند کے باعث بند کردیا گیا ہے جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو مریدکے سے سمبڑیال تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں- روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔

دوسری جانب شدید دھند کے باعث حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قافلے رک گئے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ موٹروے نہ کھلی تو جی ٹی روڈ سے جائیں گے، اسلام آباد میں رکنے کا عمران خان بتائیں گے۔

lahore

smog