Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ رمشا خان کو احد رضا میر کی پوسٹ پر کمنٹ کرنا مہنگا پڑگیا

دونوں اداکاروں نے ڈرامہ سیریل "ہم تم"میں ایک ساتھ کام کیا جسے خوب سراہا گیا تھا
اپ ڈیٹ 26 نومبر 2022 12:18am
SOURCE: RAMSHA KHAN
SOURCE: RAMSHA KHAN

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشاخان کواحد رضا میرکی پوسٹ کمنٹ کرنامہنگا پڑگیا، دونوں اداکاروں سے متعلق سوشل میڈیا پر یہ سوال کیا جانے لگا آخر ان کے درمیان کیا چل رہا ہے؟ ۔

انسٹاگرام پر گزشتہ دنوں احد رضا میر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”آف لائن“ ۔ان کی اس پوسٹ پر اداکارہ رمشا خان نے فوری کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ ”نہیں، آن لائن“۔

بس اداکارہ رمشا خان کی جانب سے لکھنا تھا کہ صارفین نے چہ مگوئیاں شروع کردیں اور سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ۔

صارفین کے مطابق ان دونوں کے درمیان کچھ چل رہا ہے۔

اس سے قبل رواں برس جولائی میں اداکارہ کو رمشا خان کو اس تنقید کا سامنا کرناپڑا تھا جب انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران احد رضا میر کی تعریف کی تھی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ان دونوں اداکاروں نے ڈرامہ سیریل ”ہم تم“میں ایک ساتھ کام کیا تھا، ان کی آن سکرین جوڑی کو مداحوں نے بے حد پسند بھی کیا۔

Ahad Raza Mir

Ramsha Khan