Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکار علی ظفر کی نوجوان لڑکوں کو نصیحت

آپ کسی عدم تحفظ کا شکار نہیں ہوتے، تو آپ مرد ہیں، گلوکار
شائع 25 نومبر 2022 11:28pm

پاکستان میوزک انڈسٹری کے مقبول ترین گلوکار و اداکار علی ظفر خواتین کے حقوق کے حوالے سے نوجوان لڑکوں کونصیحت کردی ۔

علی ظفر نے انسٹاگرام پر لاہور میں ہونے والے ’سول فیسٹ‘کانسرٹ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جیسا لڑکے اپنی مرضی کرنے کا حق رکھتے ہیں ویسی لڑکیاں بھی یہ حق رکھتی ہیں، ان پر بلاوجہ روک ٹوک نہ کیا کرو، ان کی بھی اپنی زندگی ہے، جو وہ جینے کے لیے آئی ہیں۔

اگر آپ اپنے ارد گرد موجود خواتین کو ان کی زندگی انکی اپنی مرضی سے جینے دیتے ہیں، جس طرح وہ چاہتی ہیں انہیں گزارنے دیتے ہیں، بالکل اسی طرح جیسے آپ اپنی زندگی کو اپنی مرضی کے مطابق گزارتے ہیں، اور آپ کسی عدم تحفظ کا شکار نہیں ہوتے، تو آپ مرد ہیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ لڑکیوں کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی مرضی سے شادی کریں، انہیں یہ حق بھی حاصل ہے کہ وہ اپنے لیے بہترین پروفیشن کا انتخاب خود کرسکیں اور اگر آپ میں اتنی ہمیت ہے کہ آپ انہیں ان کا یہ حق استعمال کرنے دیتے ہیں، تو آپ مرد ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اور اگر آپ یہ تسلیم کرلیتے ہیں کہ ایسا کرنے سے آپ ان پر کوئی احسان نہیں کر رہے بلکہ یہ ان کا پیدائشی حق ہے، تو آپ مرد ہیں۔

آخر میں انہوں نے لکھا کہ مرد بنو اور اسے جینے دو، اسے سانس لینے دو، اسے اڑنے دو اور اس سے سیکھیں۔

ali zafar