Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکس اسٹائل ایوارڈ، کس کو کون سا ایوارڈ ملا؟

21 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی تھی
شائع 25 نومبر 2022 08:33pm

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اہم سمجھی جانے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد شریک ہوئے۔

لکس اسٹائل ایوارڈز نے ٹی وی، فیشن اور میوزک کیلئے جیتنے والے فنکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا ، آیئے ایوارڈ جیتنے والوں کی فہرست پر ایک نظر ڈالتے ہیں:

بہترین اداکار (عوام کا انتخاب) فیروز خان (خدااور محبت)

بہترین اداکارہ (عوام کا انتخاب) عائزہ خان (چپکے چپکے)

بہترین فلم (عوام کا انتخاب) فضاء علی مرزا اور نبیل قریشی (کھیل کھیل میں )

بہترین اداکارہ فلم (عوام کا انتخاب) سجل علی (کھیل کھیل میں)

بہترین اداکار فلم (عوام کا انتخاب) بلال عباس (کھیل کھیل میں)

بہترین اداکار (ناقدین کا انتخاب) احمد علی اکبر (پری زاد)

بہترین اداکارہ (ناقدین کا انتخاب) حدیقہ کیانی (رقیب سے)

فیشن برانڈ آف دی ایئر حسین ریہر

فیشن اینڈ ہیئر آرٹسٹ آف دی ایئر ( مرد و عورت) سنیل نواب

بہترین ماڈل نمرہ جیکب

فیشن فوٹو اینڈ ویڈیوگرافر آف دی ایئر اشنا خان

فیشن اسٹائلسٹ آف دی ایئر یاسر دیر

اسٹائل آئیکون آف دی ایئر فوزیہ امان

ببہترین بیک گراؤنڈ موسیقی فلم (عوام کا انتخاب) نئی سوچ (کھیل کھیل میں)

میوزک پروڈیوسر آف دی ایئر (ناقدین کا انتخاب) عبداللہ صدیقی

میوزک یوتھ آف دی ایئر (ناقدین کا انتخاب) خواجہ دانش سلیم

سال کا بہترین موسیقار (عوام کا انتخاب) علی ظفر (پہاڑوں کی قسم)

سال کا بہترین گیت (عوام کا انتخاب) افسانے (ینگ اسٹنرز)

سال کی بہترین لائیو پرفارمنس (عوام کا انتخاب) نتاشا بیگ (لاہوتی میلو)

بہترین ٹی وی ڈرامہ (عوام کا انتخاب) چپکے چپکے

بہترین ہدایت کار (ناقدین کا انتخاب) کاشف نثار (رقیب سے)

بہترین ٹی وی ڈرامہ نگار ( ناقدین کا انتخاب) ہاشم ندیم (پری زاد)

بہترین ٹی وی ڈرامہ ( ناقدین کاانتخاب) چپکے چپکے

بہترین موسیقی (عوام کا انتخاب) خدا اور محبت (راحت فتح علی خان)

بہترین ابھرتا ہوا نیا ٹیلنٹ (ناقدین کا انتخاب) حدیقہ کیانی (رقیب سے)

Ahmed ali akbar

LUX Style award