Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لائیو شو میں عاصم اظہر کا میرب علی سے محبت کا اظہار، ویڈیو وائرل

عاصم اظہر نے رواں برس میرب علی سے منگنی کی تھی
شائع 25 نومبر 2022 07:49pm

گزشتہ رات منعقد ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈ شو میں معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنی منگیتر و اداکارہ میرب علی سے سب کے سامنے پیار کا اظہار کیا ۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اہم سمجھی جانے والی لکس اسٹائل ایوارڈز 2022 کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں نامور شوبز شخصیات اور مشہور و معروف افراد شریک ہوئے۔

ایسے میں اپنی پرفارمنس کے دوران عاصم اظہر نے اپنی منگیتر سے منفرد انداز میں محبت کا اظہار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

میرب علی اور عاصم اظہر نہ صرف بہت اچھے دوست ہیں بلکہ مختلف مقامات پر بھی دونوں کو ایک ساتھ متعدد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں گلوکار عاصم اظہر نے ابھرتی ہوئی اداکارہ وماڈل میرب علی سے منگنی کی تھی ۔

Asim Azhar

Merub Ali