Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا، مگر کیوں؟

بھارتی اداکارہ نے اپنا اصلی نام بھی بتادیا
شائع 25 نومبر 2022 07:25pm

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی جانے سے روک دیا گیا لیکن وجہ ایسی تھی جو شاید بہت سے لوگوں نہ پتہ ہو ۔

بولڈ لباس اور انداز کی وجہ سے آئے دن تنقید کا سامنا کرنے کی وجہ سے بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید اکثر خبروں کی زینت بنتی ہیں ۔

بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے گزشتہ رات سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہیں دبئی جانے سے روک دیا گیا ہے لیکن اس کی وجہ ان کے کپڑے یا کچھ اور نہیں بلکہ بھارتی قونصلیٹ کی نئی گائیڈ لائنز ہیں۔

اداکارہ نے نئی گائیڈلائنز پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا آفیشل نام صرف عرفی ہے اور میرا کوئی سر نیم نہیں۔

عرفی جاوید نے سوشل میڈیا پر اپنے پاسپورٹ کی تصویر بھی شیئر کی۔

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ نے دبئی آنیوالے بھارتی شہریوں کے لیے نئی گائیڈلائنز جاری کی ہیں جس کے مطابق وزٹ یا سیاحتی ویزے پر دبئی جانے کے خواہش مند بھارتیوں کے پاسپورٹ پر سرنیم ہونا ضروری ہے۔

دبئی میں بھارتی قونصلیٹ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اس حوالے سے گائیڈلائنز کا ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق پاسپورٹ پر سنگل نام کے ساتھ دبئی آنے کے خواہش مند بھارتی شہریوں کی دستاویزات یو اے ای امیگریشن کی جانب سے قبول نہیں کی جائیں گی جب کہ پاسپورٹ پر سر نیم رکھنے والے شہریوں کو دبئی آنے کی اجازت ہوگی۔

اماراتی میڈیا کے مطابق بھارتی ائیرلائن ائیر انڈیا ایکسپریس نے اعلان کیا کہ دبئی جانے والے بھارتی شہریوں کے لیے ضروری ہےکہ ان کے پاسپورٹ پر ابتدائی نام کے ساتھ سر نیم بھی ہو۔

Urfi Javed