Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پراستنبول پہنچ گئے

پاک بحریہ کیلئے پی این ایس خیبرکا افتتاح کریں گے
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2022 01:48pm
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پراستنبول پہنچ گئے، تصویرریڈیو پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پراستنبول پہنچ گئے، تصویرریڈیو پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف دو روزہ دورے پراستنبول پہنچ گئے، وہ ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں ۔

وزیراعظم استنبول شپ یارڈ میں ترک صدر کے ہمراہ تیسرے پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔

روانگی سے قبل اپنی ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کہ ترکیہ میں رہنا گھر کی طرح محسوس ہوتا ہے، وہاں قیادت سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوگی۔

تُرک صدر اوروزیراعظم دوطرفہ تعلقات ، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورسمیت دیگر اہم معاملات پرتبادلہ خیال کریںگے ۔

دورے کے دوران شہباز شریف ترکیہ کے کاروباری طبقے کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے، ایکوٹریڈاینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر بھی وزیراعظم سے ان کے استنبول میں قیام کے دوران ملاقاتیں کریںگے ۔

زیراعظم نے اس سے قبل رواں سال مئی ، جون میں ترکیہ کا دورہ کیا تھا۔

Shehbaz Sharif

Turkey

PM Shehbaz Sharif