Aaj News

جمعہ, دسمبر 20, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ماڈل بیلا حدید کرہ ارض کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار

مردوں، خواتین یا ہر طرح کے ملبوسات بیلا حدید پر سجتے ہیں
شائع 24 نومبر 2022 10:07pm

فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید کو 2023 کے لیے زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دیا گیا ہے۔

برٹش جی کیو نے بیلا حدید کو زمین کی سب سے اسٹائلش شخصیت قرار دے دیا۔

جریدے کے مطابق 26 سالہ سپرماڈل کو یہ اعزاز ہر لباس میں سج جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

جریدے کا کہنا تھا کہ درحقیقت بیلا حدید مردوں کے ملبوسات بیشتر مردوں سے زیادہ بہتر انداز سے پہنتی ہیں۔

خیال رہے کہ بیلا حدید 27 سالہ سپر ماڈل جی جی حدید کی بہن ہیں اور 16 سال کی عمر سے ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہیں۔

Bella Hadid