Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایوانِ صدر سے دونوں جرنیلوں کی ترقی اور تقرری کی توثیق کا اعلامیہ جاری

صدر مملکت نے دونوں ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 (4) اے اور بی کے تحت کیں۔
اپ ڈیٹ 25 نومبر 2022 09:56am
تصویر بزریعہ پریزیڈنٹ ہاؤس
تصویر بزریعہ پریزیڈنٹ ہاؤس

ایوانِ صدر نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر اور لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور تعیناتی کا اعلامیہ جاری کردیا ۔

ایوان صدر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کی فی الفور جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کر دی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جنرل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی کا اطلاق 29 نومبر 2022 سے ہوگا۔

جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کی سمری پر بھی دستخط کردیئے۔

صدر مملکت نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور ان کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعیناتی کا اطلاق 27 نومبر 2022 سے ہوگا۔

صدر مملکت نے دونوں ترقیاں اور تعیناتیاں آئین کے آرٹیکل 243 (4) اے اور بی کے تحت کیں۔

President House