Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سمری پر صدر مملکت کے دستخط اچھا شگون ہے، خواجہ آصف

'دستخط سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا'
شائع 24 نومبر 2022 08:05pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدرِ مملکت ڈآکٹر عارف علوی کی جانب سے نئے آرمی چیف کی تقرری سمری پر دستخط کئے جانے کے بعد وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کل جو گفتگو کی وہ اچھا شگون ہے، تمام اداروں کو اپنی آئینی حدود میں رہنا چاہیے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ہیں، یہ بھی ایک اچھا شگون ہے، اس سے ملک میں ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوگا۔

Khawaja Asif

Army chief appointment

General Asim Munir