Aaj News

جمعرات, جنوری 09, 2025  
08 Rajab 1446  

شاہین فورس اہلکار قتل: ملزم خرم کے برادر نسبتی اور ڈرائیور ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پولیس کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں ڈرائیور کے اہم انکشافات
شائع 24 نومبر 2022 05:50pm
ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی عامر (تصویر: اسکرین گریب)
ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی عامر (تصویر: اسکرین گریب)

انسداد دہشت گردی منتظم عدالت نے ڈیفنس میں ”شاہین فورس اہلکار قتل“ کے مقدمے میں ملزم خرم نثار کے برادر نسبتی عامر اور ڈرائیور اورنگزیب کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں شاہین فورس کے اہلکار عبدالرحمان کے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی، پولیس نے ملزم خرم نثار کے برادرنسبتی عامر اور ڈرائیور اورنگزیب کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے ابتدائی تفتیشی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی، جس میں انکشاف کیا گیا کہ اکیس اوربائیس نومبر کی درمیانی شب ملزم خرم نثار نے ڈرائیوراورنگزیب کوکال کی، ڈرائیور نے تفتیش میں قتل کی اطلاع ملنے اور شواہد چھپانے کا اعتراف کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ملزم خرم نثار نے ڈرائیور کو ایئرپورٹ بلایا اور ڈرایئور کو بتایا کہ میں نے پولیس اہلکارکو قتل کیا ہے، ملزم خرم کی ہدایت پر ڈرایئور نے گاڑی سے اسلحہ اور نمبر پلیٹ نکال کر چھپا دی، ڈرایئور کی نشاندہی پرملزم خرم کے کمرے سے اسلحہ اور نمبر پلیٹ برآمد کرلی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈرایئور کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کی دفعات کے تحت علیحدہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ملزم خرم نے برادر نسبتی عامر کو واقعے کی اطلاع دی، ملزم عامر خرم نثار کے ہمراہ ایئرپورٹ گیا، عامر نے خرم کے ساتھ اپنے بیوی اور بچوں کو دبئی بھیجا ہے۔

عدالت نے دونوں ملزمان کوتیس نومبر تک جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

shaheen force

Khurram Nisar

Abdul Rehman