Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان سے مسرت جمشید چیمہ کی ملاقات، آزادی مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا

26 مارچ کو عوام عمران خان سے محبت کا عملی ثبوت دکھائیں گے، ترجمان پنجاب حکومت
شائع 24 نومبر 2022 12:51pm
چیئرمین
چیئرمین

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ملاقات کی ہے۔

ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے زمان پارک لاہور میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور 26 نومبر کے حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ پاکستان کے عدالتی مفرور سے پاکستان کے اہم ترین معاملات پر ہدایات لینا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، اگر ضرورت پڑی تو چئیرمین پی ٹی آئی، صدر پاکستان سے اس معاملے پر گفتگو اور لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا کہ عمران خان خود پر قاتلانہ حملے کے بعد بھی حقیقی آزادی مارچ کو لیڈ کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی صورت اس ملک کو چوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، 26 مارچ کو عوام عمران خان سے محبت کا عملی ثبوت دکھائیں گے۔

pti

imran khan

Musarrat Jamshed Cheema

spokeswomen punjab government