Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے اینڈی پے کروفٹ ٹیسٹ سیریز کے میچ ریفری ہوں گے
شائع 24 نومبر 2022 11:27am
مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے
مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ۔

مجموعی طور پر 7 امپائرز پر مشتمل آفیشلز کا پینل ترتیب دیا گیا ہے جس میں احسن رضا، آصف یعقوب اور راشد ریاض بھی میچ آفیشلز کا حصہ ہیں۔

بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں جوئل ولسن جو کہ آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے 11 ارکان میں سے ایک ہیں، احسن رضا کو آن فیلڈ امپائر کے طور پر جوائن کریں گے جبکہ ماریس ایراسمس تھرڈ اور آصف یعقوب فوتھ امپائرز کے فرائض نبھائیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل آف امپائرز کے دیگر 2 امپائرز ماریس ایراسمس اور علیم ڈار ملتان میں آن فیلڈ ڈیوٹی سنبھالیں گے جن کے ساتھ جوئل ولسن اور راشد ریاض تیسرے اور چوتھے امپائر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

کراچی میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے لئے جوئل ولسن اور احسن رضا آن فیلڈ امپائرز جبکہ ماریس ایراسمس اور آصف یعقوب تیسرے اور چوتھے امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے شیڈول تینوں ٹیسٹ میں میچ ریفری کی ذمہ داری اینڈی پائی کرافٹ کے سپرد ہوگی۔