Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ٹرانسجنڈر ایکٹ کیخلاف کیس: وفاقی حکومت و دیگر سے جواب طلب

عدالت ٹرانسجنڈر ایکٹ کو کالعدم قرار دے، استدعا
شائع 24 نومبر 2022 11:18am
فوٹو۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

لاہور کی فیڈرل شریعت کورٹ نے ٹرانسجنڈر ایکٹ کے خلاف کیس میں پر وفاقی حکومت،صوبائی حکومت ،لاء منسٹری اور اسلامک کونسل سے جواب طلب کر لیا۔

فیڈرل شریعت کورٹ کے 2رکنی بینچ نے ٹرانسجنڈر ایکٹ کے خلاف کیس پر سماعت کی، درخواست میں وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔

درخواست گزار وکیل رانا نعمان کی جانب سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ ٹرانسجنڈر ایکٹ اسلامی اقدار کے برعکس ہے ، ایکٹ کے مطابق کوئی بھی مرد یا عورت جنس کی تبدیلی کا شناختی کارڈ بنوا سکتا ہے ،شناختی کارڈ کے لئے کسی میڈیکل کی ضرورت نہیں ہے، ٹرانسجنڈر ایکٹ اسلامی تعلیمات اور قوانین کے منافی ہیں ۔

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ عدالت ٹرانسجنڈر ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، لاء منسٹری اور اسلامک کونسل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

lahore

Federal Shariat Court

Transgender Act