Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا: تاخیرسے آنے پرسُپر اسٹور منیجرکی فائرنگ سے 7 ملازمین ہلاک

مینجر نے واقعے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 11:02am
پولیس افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ تصویر: روئٹرز
پولیس افسران جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ تصویر: روئٹرز
ورجینیا میں سُپراسٹورمیں فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار پارکنگ میں کھڑے ہیں۔ تصویر: روئٹرز
ورجینیا میں سُپراسٹورمیں فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار پارکنگ میں کھڑے ہیں۔ تصویر: روئٹرز

امریکی ریاست ورجینیا کے چیسپیک شہر میں سپر اسٹور کے منیجرنے اپنے ہی ملازمین پراندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے 7 ملازمین ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جبکہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق 31 سالہ آندرے بنگ نامی اسٹورمنیجرنے واقعہ کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی ہے۔

عینی شاہد کے مطابق سپر اسٹور منیجرنے دیر سے آنے والے ملازمین کو ایک کمرے میں بلایا اور سوال کیے بغیر ہی فائرنگ کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

United States

virginia

Walmart Supervisor