Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

شرمین عبید چنائے کا اپنا لکس ایوارڈ واپس کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟

شرمین عبید چنائے کو 2012 میں لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا
اپ ڈیٹ 24 نومبر 2022 12:27am

شرمین عبید چنائے نے لکس اسٹائل ایوارڈ میں اداکار فیروز خان کی نامزد کرنے پر اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

شرمین عبید چنائے لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہیں، شرمین عبید چنائے کو 2012 میں لکس اسٹائل ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کہ وہ گھریلو تشدد کے حوالے سے کافی آواز اٹھاتی تھیں اور جب گھریلو تشدد کرنے والے کو تازہ ترین ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جاتا ہے تو وہ خاموش نہیں رہ سکتیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہدایتکارہ نے احتجاجاًاپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا ۔

یاد رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز نے آج ہی اپنی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے اور اس میں فیروز خان کا نام مرکزی اداکاروں کی کیٹیگری میں شامل ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شوبز شخصیات نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی نامزدگیوں پر تنقید کی ہو، ماضی میں بھی اس کی نامزدگیوں پر اداکار آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

Feroze Khan

Sharmeen Obaid Chinoy

LUX Style award