Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کی بھانجی بالی وڈ میں ڈیبیو کیلئے تیار

فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے
شائع 23 نومبر 2022 10:11pm

سوہانہ خان ، خوشی کپور کے بعد بھارتی اداکار سلمان خان کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری بھی بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کرنے جارہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق علیزے اگنی ہوتری ایوارڈ یافتہ ہدایت کار سومندرا پدھی کی فلم سے بھارتی فلم انڈسٹری میں اپنے کیرئیر کی شروعات کریں گی۔

ایوارڈ یافتہ نامور بھارتی ہدایتکار کی فلم کے ذریعے اپنا ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں، فلم کے نام کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

علیزے اگنی ہوتری نے ڈیبیو فلم کی شوٹنگ شروع کر دی ہے، علیزے کی فلم اگلے سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

علیزے اگنی ہوتری سلمان خان کی بہن الویرا خان اور 90 کی دہائی کے مشہور اداکار اور پروڈیوسر اتل اگنی ہوتری کی بیٹی ہیں۔

Salman Khan

Bollywood

Alizeh Agnihotri