Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے سلطان کی پوسٹ میں ’اُترن‘ کون ہے؟

علیزے کی پوسٹ پر صارفین نے انہیں مضبوط رہنے کا مشورہ دیا
شائع 23 نومبر 2022 08:35pm

فیروز خان کی سابقہ اہلیہ سیدہ علیزے سلطان نے سوشل میڈیا میں بغیر کسی کا نام لیے طنز کے نشتر چلادیئے۔

سیدہ علیزے سلطان نے انسٹاگرام پر ایک شاعری شیئر کی، جس میں انہوں نے فیروز خان کا نام تو نہیں لکھا لیکن شاعری پڑھ کر سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگالیا کہ وہ اپنے سابق شوہر پر طنز کر ررہی ہیں ۔

علیزا سلطان کی یہ پوسٹ کے آخری الفاظ ہیں کہ ’مجھے یہ بالکل فکر نہیں ہے کہ میری اترن کو کس نے پہنا‘ ہے۔

پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بے پناہ تبصرے کئے گئے اور علیزے کی حمایت بھی کی۔

یاد رہے کہ دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2019 میں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی تھی، جس کے بعد 2020 میں ہی ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں مگر رواں برس کے آغاز میں جوڑے کے ہاں دوسری بچی کی پیدائش کے بعد خیال کیا گیا کہ ان کے درمیان اختلافات ختم ہوگئے۔

لیکن حیران کن طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کے چند ماہ بعد ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔

علیزے کی جانب سے فیروز پر تشدد سمیت دیگر الزامات لگائے گئے تھے جبکہ انہوں نے عدالت میں مبینہ تشدد کے ثبوت بھی پیش کئے تھے ۔

عدالت نے علیزہ سلطان کو مہینے میں 2 دفعہ بچوں کی فیروز خان سے ملاقات کروانے کا حکم دیا ہے ۔

Feroze Khan

Alizah Sultan