جانور سڑک کے قریب لانے پر موٹر وے اہلکار آپے سے باہر
ملتان میں جانور سڑک کے قریب سے گزارنے پر موٹر وے پولیس کا اہلکار آپے سے باہر ہوگیا۔
موٹوے پولیس اہلکار کی نوجوان سے بدتمیزی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر جانوروں کو موٹر وے کے قریب لانے والے نوجوان کو بے لباس کیا، نوجوان منت سماجت کرتا رہا لیکن اہلکار نے اس کی ایک نہ سنی۔
نوجوان کی تذلیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ترجمان موٹروے ایم فور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جانوروں کے موٹر وے پر آنے کے واقعات سے متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں۔
نوجوان کو بے لباس کئے جانے کے سوال پر ترجمان موٹر وے نے کہا کہ اہلکار نے نوجوان کو بے لباس نہیں کیا، بلکہ نوجوان نے خود کو چھڑانے کی کوشش میں خود قمیض اُتاری۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید شفاف تحقیقات کیلئے موٹر وے کے اعلیٰ حکام نے احکامات جاری کردئے ہیں۔
Comments are closed on this story.