Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم میں نئی بھرتیاں

پاکستان ،امریکا، برطانیہ ، کشمیر ، کینیڈا، آسٹریلیا، مڈل ایسٹ سب کو دعوت عام
شائع 23 نومبر 2022 04:11pm

پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سوشل میڈیا ٹیم میں شمولیت کے خواہشمندوں کو اچھی خبرسنادی۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے سیکرٹری جنرل جبران الیاس نے اپنی ٹیم میں نئے شامل ہونے والوں کا تعارف کرواتے ہوئے ٹوئٹرپر بتایا کہ بطور سوشل میڈیا ٹیم لیڈرکے آج کا دن ان کے لیے خوشی سے بھرپورہے۔

جبران الیاس کے مطابق وہ اپنی سوشل میڈیا ٹیم میں تقریباً 100 نئے ممبران کو شامل کررہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹس میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم میں شامل ویڈیو ایڈیٹنگ ٹیم، پی ٹی آئی سینٹرل ، پنجاب اور اسلام آباد ٹوئٹرٹیم میں نئے ارکان اور انہیں شامل کرنے والوں کے نام اور ہینڈلزبھی شیئرکیے۔

جبران الیاس نے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے پیغام دیا کہ اگر وہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم میں شمولیت میں دلچسپی رکھتے ہیں تو براہ کرم ان لیڈز سے رابطہ کریں۔

پاکستان کے علاوہ انہوں نے امریکا، برطانیہ ، کشمیر ، کینیڈا، آسٹریلیا، مڈل ایسٹ میں بھرتیاں کرنے والوں کی تفصیلات بھی شیئرکیں۔

عمران خان کے فوکل پرسن برائے سوشل میڈیا اظہرمشوانی نے بھی اپنی ٹویٹ میں نئے شامل ہونے والوں کو مبارکباد دی۔

pti

social media