Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عدالت نے بچے کے اغوا و قتل کے ملزم کو 2 بارسزائے موت سنا دی

عدالت نے ملزم پر 20 لاکھ روپے جرمانہ عائد بھی کیا
شائع 25 نومبر 2022 03:27pm
تصویر/ان اسپلیش
تصویر/ان اسپلیش

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 7 سالہ بچے کے اغوا اور قتل کے ملزم کو سزائے موت سنادی ہے۔

عدالت نے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پرملزم رضوان اللہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور20 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے حکم دیا جرمانے کی رقم ملزم مقتول بچے کے ورثا کو ادا کرے گا۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے بلال کالونی میں گھرکے باہر کھیلتے ہوئے 7 سالہ بچے کو اغواکیا تھا، بچے کے اغوا کا مقدمہ 13 جولائی 2020 کو والد کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔

اغوا کے 20 روز بعد بچے کی لاش کورنگی ندی سے ملی تھی اور ملزم مقتول بچے کا رشتے دار ہے۔

karachi

Child Kidnap

Karachi Crime