Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور: ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پرحملہ، مطلوب ڈاکو ہلاک

ہلاک ہونیوالا ڈاکو پولیس کوسنگین مقدمات میں مطلوب تھا
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 12:16pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

پنجاب کے شہر راجن پورمیں دریائی کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پرحملہ کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں خطرناک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

ڈاکوؤں نے پولیس کی عارضی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے خطرناک ڈاکو خدا بخش ہلاک اور اس کے دو ساتھی بھی زخمی ہوگئے۔

دریائی کچہ کے علاقہ میں علی الصبح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کے دو اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید فائرنگ جاری رہی خطرناک ڈاکو اور لنڈ گینگ کا سرغنہ خدا بخش ہلاک ہو گیا، جبکہ اس کے دو ساتھی لُنڈ اورعمرانی گینگ کے بھی زخمی ہوگئے۔

خدا بخش ڈاکو دہشت گردی، اغواء، پولیس پر حملے میں ملوث ہونے کے ساتھ ہی سنگین جرائم میں شریک رہا ہے۔

پولیس کی بھاری نفری ڈی پی او کی قیادت میں دریائے کچہ کے علاقہ میں موجود ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف گھیرا تنگ کر رہی ہے جبکہ پولیس کو بکتر بند گاڑیوں کی مدد بھی حاصل ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق تین زخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

punjab

Punjab police