Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

خاتون پولیس افسر جنہیں مجرم خود گرفتاری دینے کے خواہشمند ہیں

'انٹرنیٹ پروائرل ہونے کیلئے اپنا پیشہ ترک نہیں کروں گی'
شائع 23 نومبر 2022 10:40am
ڈیانا رامریز/انسٹاگرام
ڈیانا رامریز/انسٹاگرام

پولیس کا سامنا کرنے سے عموماً سبھی گھبراتے ہیں لیکن ایک خاتون پولیس افسر ایسی بھی ہیں جن کے لیے خود گرفتاری دینے کی خواہش کا اظہارکیا جارہا ہے۔

کولمبیا سے تعلق رکھنے والی ڈیانا رامیرزنامی یہ خاتون پولیس افسراپنی خوبصورتی اوراسمارٹ شخصیت کے باعث بے حد پسند کی جاتی ہیں۔

ڈیانا کوتقریباً 3 لاکھ افراد فالو کرتے ہیں اور اس تعداد میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا پر’دنیا کی سب سے زیادہ خوبصورت پولیس افسر’ کا کہلائی جانے والی ڈیاناکے ہاتھوں خطرناک مجرم بھی گرفتاری دینے پربخوشی رضامند ہیں۔

ڈیانا رامیرز اپنے شعبے کو ملک کی خدمت اور حفاظت کے جذبے کے ساتھ اپنے لیے ایک اعزازسمجھتی ہیں۔

سوشل میڈیا پران کی میڈلین کی سڑکوں پر گشت کرتی تصاویر بھی وائرل ہیں جسے کبھی دنیا کا سب سے زیادہ خطرناک شہر سمجھا جاتا تھا۔

سوشل میڈیا پر اتنی پزیرائی پانے والی خاتون افسر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے یا ماڈلنگ وغیرہ کے لیے کبھی بھی اپنا پیشہ ترک نہیں کریں گی۔

ڈیانا کا کہنا ہے کہ اگر انہیں دوبارہ بھی کسی شعبے کے انتخاب کا موقع دیا جائے تو وہ پولیس کے محکمے کا ہی انتخاب کریں گی کیونکہ وہ اسی کی بدولت موجودہ مقام تک پہنچیں۔

جرائم پیشہ افراد کو پکڑنے کے لیے روزانہ شہر کی سڑکوں پر گشت کرنے والی ڈیانا اپنے انسٹا گرام فالوورزکو بھی اپنے لیے باعث فکرسمجھتی ہیں اور اکثروبیشترپولیس کی وردی میں ہی تصاویرشیئر کرتی ہیں۔ انہیں ’انسٹا فیسٹ ایوارڈز‘ میں پولیس یا ملٹری انفلوئنسرآف دی ائرکیلئے بھی نامزد کیا گیا جس کا مقصد ڈیجیٹل کانٹینٹ تخلیق کرنے والے پروفیشنلزکی حوصلہ افزائی ہے۔

Lady Police Officer

Diana Ramirez

Columbia