Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ

جھٹکے دارالحکومت انقرہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے
شائع 23 نومبر 2022 11:04am
تصویر: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ
تصویر: بشکریہ ٹی آر ٹی ورلڈ

ترکیہ کے شمال مغربی علاقے میں زلزلہ آیا جس کے جھٹکے استنبول، دارالحکومت انقرہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ترکیہ کے شمال مغربی صوبے دوزسے میں 5.9 شدت کا زلزلہ آیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.1 شدت کے زلزلے کا مرکز استنبول کے مشرق میں 170 کلو میٹر دور تھا۔

ترکیہ کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایجنسی اے ایف اے ڈی نے بتایا کہ بدھ کو صبح 4:08 بجے (مقامی وقت کے مطابق) آنے والے زلزلے کا مرکز گولیاکا ضلع ہے، جو صوبے دوزسے کے شمال مغرب میں تقریباً 14 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔

ڈیزاسٹرمنیجمنٹ ایجنسی نے کہا کہ زلزلے میں 35 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے، اور علاقے میں 70 آفٹر شاکس کی اطلاع ہے۔

Turkey

earthquake