Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس مقابلے سے فرار ہونیوالے ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک

ڈاکو شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث تھے
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 02:07pm
ڈولفن اسکواڈ، تصویر: سوشل میڈیا
ڈولفن اسکواڈ، تصویر: سوشل میڈیا

لاہورمیں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہونے والے دو ڈاکو ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔

شاد باغ کےعلاقے گندی بمبی میں ڈولفن اسکواڈ کا ڈاکوؤں سے آمنا سامنا ہوگیا۔

پولیس کے مطابق 3 ڈاکو شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرکے فرار ہو رہے تھے اسی دوران ڈولفن فورس نے 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

ڈولفن ٹیم کے تعاقب پر تیزرفتاری کے باعث ڈاکوؤں کی موٹرسائیکل ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، جس سے 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے اور ایک کو گرفتار کرلے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔

دوسری جانب ڈولفن فورس نے اپنی کارکردگی دیکھانے کے لئے شہری کی ہلاکت چھپالی تھی۔ مقدمے کے مطابق شہری علی شیر ڈاکوؤں کی موٹر سائیکل کی ٹکر سے زخمی ہوا تھا۔

ایف آئی آرکے مطابق اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ شہری کی ہلاکت بھی ڈاکوؤں پر ڈالی دی گئی تھی جبکہ پولیس مقابلے میں شہری کی ہلاکت چھپائی گئی تھی۔

punjab

Punjab police

Street Crimes