Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گیس مہنگی ہونے پرطالبان نے عوام کوسردی سے بچانےکا انتظام کرلیا

کابل میں 4 ہزار ٹن کوئلے کی نقل وحمل جاری
شائع 23 نومبر 2022 09:57am

سرما کی آمد کے ساتھ ہی افغانستان پرحکومت کرنے والے طالبان نے عوام کو سردی سے بچانے کا بھرپور بندوبست کرلیا۔

کابل میں 400 ہزار ٹن کوئلے کی نقل و حمل جاری ہے جسے 32 منتخب علاقوں تک پہنچایا جارہا ہے، یہ عمل سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی کابل شہر میں ایندھن کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مقرر کردہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کیا جاتا ہے۔

یہ کمیٹی مائع گیس کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور احتیاطی ذخائررکھنے کے مقصد سے پرائیویٹ سیکٹراورسرکاری تیل وگیس کمپنی کے ساتھ مل کر تشکیل دی تھی۔

طالبان حکومت نے رواں سال ستمبرمیں روس سے تیل، گیس اور گندم خریدنے کے معاہدے پردستخط کیے تھے، معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے قائم مقام وزیرتجارت حاجی نورالدین عزیزی کا کہنا تھا کہ روس افغانستان کوسالانہ 10 لاکھ ٹن پیٹرول اور10 لاکھ ٹن ڈیزل فراہم کرے گا۔

اقتدارمیں آنے کے بعد سے یہ افغانستان کا پہلا بین الاقوامی تجارتی معاہدہ تھا۔

afghan taliban

Taliban

Gas