Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کا آج سے آغاز، 6 پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن

ٹورنامنٹ میں اس بار امریکا سے 2 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں
شائع 23 نومبر 2022 09:33am
ابوظہبی ٹی 10 لیگ فوٹو۔۔۔۔ فائل
ابوظہبی ٹی 10 لیگ فوٹو۔۔۔۔ فائل

ابوظہبی ٹی10 کا میلہ آج سے سجے گا جس میں 6 پاکستانی کھلاڑی ان ایکشن ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں اس بار امریکا سے 2 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، جس کے بعد ٹیموں کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

ٹی 10 لیگ کا پہلامیچ آج 23 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو ہوگا، جس کے اختتام پر رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔

ایونٹ میں پاکستانی اسٹارز بھی شامل ہیں، محمد عامر بنگلہ ٹائیگرز، عماد وسیم دہلی بلز، وہاب ریاض اور بلے باز اعظم خان نیویارک اسٹرائیکرز، محمدعرفان ناردرن واریئرز اور عماد بٹ ٹیم ابوظہبی کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

cricket

UAE

abu dhabi t10 league

pakistani crickters