Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ارجنٹینا کو شکست دینے پر سعودی عرب میں چھٹی کا اعلان

ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے اپ سیٹ میں دو بار کے فاتح ارجنٹائن کو 2-1 سے شکست
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 02:40pm

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے قومی فٹ بال ٹیم کی عالمی کپ کے پہلے میچ میں ارجنٹائن کے خلاف شاندار فتح کی خوشی میں بدھ کو تمام ملازمین اورطلبہ کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹائن کے خلاف قومی ٹیم کی فتح کا جشن منانے کی تجویزپیش کی تھی اورشاہ سلمان نے اس کی منظوری دے دی ہےاورتمام ملازمین اور طلبہ کو چھٹی دینے کی ہدایت کی ہے۔

سعودی فٹ بال ٹیم کی جیت کاجشن منانے کی تعطیل کا اطلاق سرکاری اورنجی دونوں شعبوں کے ملازمین پرہوگا۔

نیز تمام تعلیمی مدارج اور سطحوں میں زیرتعلیم طلبہ کوچھٹی ہوگی اور ان کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

اس سے قبل منگل کو قطر میں جاری فیفا عالمی کپ میں سعودی عرب نے اپنے پہلے میچ میں ارجنٹائن کودوایک سے شکست دے کر اب تک کا سب سے بڑا اپ سیٹ کردیا ہے۔

سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے اس میچ میں شاندار اور جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اور فٹ بال کے عرب شائقین کی خوشیوں کو دوبالا کردیا ہے۔

FIFA World Cup 2022

Saudi Arabia vs Argentine