Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اہلکار کو قتل کرنے والا مفرور ملزم سوئیڈن پہنچ گیا

ملزم نے روانگی کے لئے سویڈش پاسپورٹ استعمال کیا، پولیس
اپ ڈیٹ 22 نومبر 2022 10:43pm
فوٹو — اسکرین گریب
فوٹو — اسکرین گریب

کراچی میں پولیس اہلکار کے قتل کا مرکزی ملزم واقعے کے چند گھنٹوں بعد ہی بیرون ملک فرار ہوگیا۔

ملزم کی بیرون ملک فرار کے وقت امیگریشن کاؤنٹر کی تصویر سامنے آگئی جب کہ ڈیفنس میں پولیس اہلکار کے قتل کے ملزم خرم نثار کا امیگریشن ریکارڈ بھی موصول ہوا ہے۔

حکام کے مطابق ملزم نے بیرون ملک فرار ہونے کے لئے سوئیڈش پاسپورٹ کا استعمال کیا، ملزم صبح ساڑھے 3 بجے ائیرپورٹ پہنچا، 4 بج کر 11 منٹ پر امیگریشن کرائی اور پرواز ٹی کے 709 کے ذریعے 7:18 بجے استنبول کے لئے روانہ ہوا۔

خیال رہےکہ آج کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں خرم نامی شخص کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

اہلکار تفتیش کے لئے ملزم کو تھانے منتقل کرنا چاہتے تھے، جس کیلئے ایک اہلکار گاڑی میں ملزم کے ساتھ سوار ہوا، اسی دوران دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر نامعلوم کار سوار نے فائرنگ کردی، جس سے کار میں موجود اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ کے مطابق ملزم خرم نثارکا آبائی گھرڈیفنس فیز 5 میں جائے وقوع کے قریب ہے، پولیس نے ملزم کے گھر چھاپہ مار کر اسلحہ اور دستاویزات برآمد کرلیں جب کہ چوکیدار کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

police

DHA

Karachi Firing